Saturday, July 27, 2024

عمران خان کی نااہلی کیس کا فیصلہ سننے کیلئے نیا ڈویژنل بینچ تشکیل

عمران خان کی نااہلی کیس کا فیصلہ سننے کیلئے نیا ڈویژنل بینچ تشکیل
July 29, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) آرٹیکل باسٹھ کے تحت عمران خان کی نااہلی کے کیس میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بینچ سے الگ کر دیا گیا اور نیا ڈویژنل بینچ تشکیل دے دیا گیا جس کی یکم اگست کو اہم سماعت ہو گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے آئندہ ہفتے کی جاری کی گئی کاز لسٹ کے مطابق  جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژنل جسٹس اینڈ ڈیموریٹک پارٹی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ اس سے قبل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس انور خان کاسی نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی 28 جولائی سے 3 اگست تک چھٹیاں بھی منسوخ کی تھیں ۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل دورکنی بینچ نے عمران خان سے یکم اگست تک جواب بھی طلب کر رکھا ہے۔ جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکرٹری عبدالوہاب بلوچ نے آرٹیکل 62 کے تحت درخواست دائر کر رکھی ہے۔ جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی مبینہ بیٹی ٹیریان سے متعلق جھوٹ بولا اس لیے غلط بیانی پر عدالت انہیں نااہل قرار دے۔