Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این اے 122 سے تحریک انصاف کے ووٹ نکالے گئے‘ الیکشن کمیشن کے پاس جائینگے: عمران خان

این اے 122 سے تحریک انصاف کے ووٹ نکالے گئے‘ الیکشن کمیشن کے پاس جائینگے: عمران خان
October 12, 2015
اسلام آباد (92نیوز) عمران خان نے این اے ایک سو بائیس میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان اور پی پی ایک سو سینتالیس کا معرکہ جیتنے والے شعیب صدیقی کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کی اخلاقی فتح ہے‘ غلطیوں سے سبق سیکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ علیم خان نے پنجاب اور وفاقی حکومت کیخلاف بہترین مقابلہ کیا۔ وہ شعیب صدیقی کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ این اے 122 کا ضمنی الیکشن تحریک انصاف کی اخلاقی فتح ہے۔ عمران خان نے کہا کہ غلطیوں سے سبق سیکھیں گے۔ ضمنی الیکشن پی ٹی آئی کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ این اے 122 میں سے تحریک انصاف کے نکالے گئے ووٹوں کی تحقیق کر رہے ہیں۔ تحقیقات کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس جائیں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔