عمران خان کی شوکت خانم کے اثاثے چیک کرانے کی پیشکش
اسلام آباد (92نیوز) لیگی رہنماو¿ں کی پریس کانفرنس پر عمران خان کا ردعمل سامنے آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے شوکت خانم نے اینڈومنٹ فنڈز کی بیرون ملک سرمایہ کاری کی۔ جولائی 2015ءکو شوکت خانم کو مکمل رقم واپس مل گئی۔ انہوں نے یہ باتیں ٹوئٹر پر کہیں۔
ان کا کہنا ہے شریف خاندان کے حواریوں کے بیانات مبہم ہیں۔ بیانات ثابت کرتے ہیں کہ بدعنوانی کی گئی ہے۔ عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ نواز شریف پاناما لیکس کا جواب دیں۔ انہوں نے شوکت خانم ہسپتال کے اثاثے کسی سے بھی چیک کرانے کی پیشکش بھی کر دی۔