Friday, September 30, 2022

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب ریلیز کر دی گئی

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب ریلیز کر دی گئی
اسلام آباد ( 92 نیوز ) طویل انتظار کے بعد عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب ریلیز کر دی گئی ۔ کتاب 563 صفحات پر مشتمل ہے ،کتاب میں ریحام خان نے اپنی زندگی کے اہم  واقعات کی تفصیلات درج کی ہیں ۔ ریحام خان کی کتاب شائع ہونے سے پہلے ہی قیاس آرائیوں کی بدولت عوام میں مقبولیت حاصل کر چکی تھی ، مختلف شخصیات کی جانب سے کتاب میں عمران خان کی کردار کشی سے متعلق مواد شائع کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔