Tuesday, October 4, 2022

عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا ہنگامی اجلاس آج طلب

عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا ہنگامی اجلاس آج طلب

اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیر اعظم کی عدلیہ مخالف تقاریر، حکومت کی نا کامی اور انتخابات کی تیاری کے حوالے سے تحریک انصاف کے بڑے آج بڑے فیصلے کرینگے۔ عمران خان نے پارٹی کے کور گروپ کا ہنگامی اجلاس آج بنی گالہ میں طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق کور گروپ اجلاس میں نواز شریف کی اداروں پر تنقید کا جائزہ لیا جائیگا۔ اداروں کے وقار کی بحالی اور سچ قوم کے سامنے لانے کے حوالے سے حکمت عملی بھی تیار کی جائیگی۔
اجلاس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ داخلی و خارجی خطرات کے علاوہ آئندہ انتخابات اور پارٹی امور پربھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا کور گروپ پارلیمان اور پارٹی ٹکٹس کے حوالے سے اہم فیصلے بھی کرے گا۔ پارٹی کے پارلیمانی بورڈز کے اجلاسوں کی تاریخوں کا تعین بھی کیا جائے گا۔
اجلاس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر، شفقت محمود، شیریں مزاری سمیت دیگر قائدین شریک ہوں گے۔