Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ،ممبر سازی مہم کا اعلان

عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ،ممبر سازی مہم کا اعلان
February 25, 2018

اسلام آباد (  92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا اہم ترین اجلاس چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں ہوا،  جس میں ملک گیر سطح پر عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔ مہم کا آغاز 4 مارچ کو کراچی سے ہوگا اور لاہورمیں اختتام پذیر ہوگی۔

عمران خان 4 اور 5 مارچ کو کراچی میں ممبرسازی مہم میں شرکت کریں گے ۔ کپتان ملتان ،خانیوال ،لاہور ،گجرات ،گجرانوالہ ،آیبٹ آباد سمیت ملک بھر میں دورے بھی کریں گے۔

اجلاس میں  پنجاب میں کرپشن کیخلاف مہم میں تیزی لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ فیصل سبحان کا کھوج کیلئے "تلاش گمشدہ" مہم شروع کی جائےگی۔

عمران خان کا کہناتھاکہ شہباز شریف کی پانامہ لیکس اب منظر عام پر آئی ہے۔ کیپیٹل کنسٹرکشن نامی کمپنی کے سربراہ فیصل سبحان نے ملتان میٹرو منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والے چینی حکام کے سامنے اعتراف کیا کہ شہباز شریف اور ان کے خاندان کے بیرون ملک اکاؤنٹس میں بھاری رقوم  منتقل کی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ اس اعتراف کے بعد فیصل سبحان کو غائب کردیا گیا ہے۔ کپتان نے سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ میڑو اور اورنج لائین منصوبوں کے معاہدے بھی قوم کے سامنے لائے جائیں۔

عمران خان نے کہا کہ عابد باکسر کی حفاظت کے لئے نہ صرف ہر سطح پر آواز اٹھانے اٹھائی جائے گی بلکہ تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہے کہ ماوارئے عدالت قتل کے حوالے سے شہباز شریف بدترین ریکارڈ کے حامل ہیں ۔خدشہ ہے کہ وہ خود کو بچانے کیلئے عابد باکسر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرسکتے ہیں ۔