Wednesday, September 28, 2022

عمران خان کی زمان پارک میں رہائش گاہ کے باہر کارکناں سراپا احتجاج

عمران خان کی زمان پارک میں رہائش گاہ کے باہر کارکناں سراپا احتجاج
لاہور (92 نیوز) عام انتخابات 2018 کی گہما گہمی اپنے حدوں کو چھونے لگی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زمان پارک میں واقع رہائش گاہ کے باہر آج بھی کارکناں سراپا احتجاج ہیں۔ منڈی بہاؤالدین میں ٹکٹوں کی غیر یقینی  صورتحال  سے دلبرداشتہ  کارکناں کی جانب سے پی پی 65 سے امیدوار ارشد محمود کو ٹکٹ دئیے جانے کے خلاف طارق محمود ساہی نے کارکنوں کے ہمراہ خوب احتجاج کیا۔ کارکناں کی جانب سے شعیب صدیقی پر پیسے لے کرٹکٹ اپنے منظور نظر امیدوار کو ٹکٹ دینے کا الزام بھی لگا دیا۔ زمان پارک میں احتجاجی مظاہرین نے پڑاؤ ڈالا تو سکیورٹی کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے لاہور پولیس کی بھاری نفری  کو بھی تعینات کر دیا گیا۔ مظاہرین نے ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ  تقسیم کے خلاف مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان بھی کر دیا۔