عمران خان کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری ، نوافل ادا کئے
![عمران خان کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری ، نوافل ادا کئے](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2016/05/Imran.jpg)
مدینۃ المنورہ(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جو دوروزہ دورہ پر عمرہ کے لئے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں نے آج روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی ہے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مسجد نبویؐ میں نماز ظہر ادا کی ہے جبکہ ریاض الجنہ میں نوافل بھی ادا کیے ہیں ۔