Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان کی دعوت ولیمہ کی تقریب ، مہمانوں سے بشریٰ مانیکا کا تعارف کرایاگیا

عمران خان کی دعوت ولیمہ کی تقریب ، مہمانوں سے بشریٰ مانیکا کا تعارف کرایاگیا
February 26, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی دعوت ولیمہ کی تقریب کل شام بنی گالہ میں ہوئی ۔ تقریب میں 25 سے 30افراد نے شرکت کی ۔ چینل 92نیوز نے تقریب کے حوالے سے ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری سے رابطہ کیا مگر  فواد چودھری نے تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کر دیا ۔

عمران خان نے نکاح کے بعد ولیمہ بھی چپکے چپکے کر لیا ، صرف خاص دوست مدعو  کئے گئے جبکہ میڈیا کو کانوں کان خبر نہ ہونے دی ۔ ولیمہ کی دعوت  25 فروری اتوار کی رات بنی گالہ میں ہوئی جس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور خاص دوستوں کو مدعو کیا گیا۔

 عمران خان نے اہلیہ بشریٰ بی بی کا مختصر تعارف بھی کرایا۔ بشریٰ بی بی پردے میں آئیں اور تعارف کے بعد واپس چلی گئیں ۔ ولیمہ پارٹی میں پرویزخٹک،جہانگیرترین،علیم خان’عاطف خان’ فواد چوہدری، عارف علوی،شریں مزاری، اسدعمر،عمران اسماعیل،عامر کیانی’ سیف اللہ نیازی’ قریبی دوست ذاکرخان’ عمرفاروق ’ صلاح الدین اور قمرخان بھی مدعو تھے ۔

شاہ محمود قریشی جہاز کا ٹکٹ نہ ملنے کے باعث اسلام آباد نہ پہنچ سکے۔ شرکا سیلفیاں بناتے بھی نظر آئے ۔مٹن قورما،مٹن کباب،چکن ہانڈی،بریانی،مکس ویجیٹل، چٹنیاں، سویٹ ڈشز آئس کریم اور پھلوں سمیت طرح طرح کے پکوان مینیو میں شامل تھے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کا موقف ہے کہ دعوت ولیمہ نہیں بلکہ شادی کی خوشی میں عشائیہ تھا ۔