Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان کی حکومت مدت پوری نہیں کرے گی، آصف علی زرداری

عمران خان کی حکومت مدت پوری نہیں کرے گی، آصف علی زرداری
November 16, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا عمران خان کی حکومت مدت پوری نہیں کرے گی۔

منگل کے روز اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر آصف زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان کو لانے والے اب اعتراف کر رہے ہیں کہ ان سے غلطی ہوگئی۔

مریم نواز کی درخواست کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا مریم میری بیٹیوں جیسی ہیں، ان کی درخواست سے متعلق کوئی بات نہیں کروں گا۔

سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان کے بیان حلف پر بولے، ہم پہلے ہی یہ راستہ دیکھ چکے ہیں، جسٹس قیوم کے ساتھ بھی ٹیپ تھی سیف الرحمٰن اور کچھ دوستوں کی۔

ادھر احتساب عدالت نے امریکی پراپرٹی کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت 23 نومبرتک منظور کر لی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں امریکی پراپرٹی سے متعلق کیس کی سماعت جج اعظم خان نے کی۔ سابق صدر آصف علی زرداری ، وکیل فاروق ایچ نائیک ،ارشد تبریز ،بیرسٹر شیراز عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 23 نومبر تک منظور کر لی ۔عدالت نے درخواست پر نیب کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔