Thursday, September 29, 2022

  عمران خان کی جلسے میں عدم شرکت پر کارکن مشتعل ، علی زیدی کی گاڑی پر پتھراو

   عمران خان کی جلسے میں عدم شرکت پر کارکن مشتعل ، علی زیدی کی گاڑی پر پتھراو
کراچی(92نیوز)کراچی میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کےداود چورنگی پر جلسے میں عدم شرکت سے کارکنان مشتعل ہوگئے مشتعل افراد نے علی زیدی کی گاڑی پر پتھراو کرکے شیشے توڑ دیئے ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں عمران خان کے طوفاقی دورے کی ہیپی اینڈنگ نہ ہوسکی  جب لانڈھی داؤد چورنگی پر عمران خان وعدے کے باوجود نہ پہنچے کارکنوں کا ماتھا گھوم گیا اسٹیج پر پتھر اور انڈے برسنے لگے جان بچاکر بھاگتی ہوئی  یہ ہے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت جسے خطرہ پولیس  یا مخالف جماعت سے نہیں بلکہ ڈر لگ رہا ہے خود ان ہی کے کارکنوں سے لانڈھی میں داود چورنگی پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے منتظر کارکنوں کو جب پتہ چلا کہ ان کا لیڈر جلسہ گاہ آنے کےبجائے کہیں اور چلا گیا ہے تو خبر برداشت نا کرسکے۔ اور اپنے غم و غصے کا اظہار کیا پتھراو اور گھیراو سے جس کے جو ہاتھ آیا مقامی قیادت کے طرف پھینک دیا ۔ ایک جانب پارٹی قیادت اسٹیج پر ہٹو بچو کی کوشش کررہی تھی تو دوسری جانب کچھ مشتعل کارکنان نے علی زیدی کی گاڑی کا گھیراو کرلیا، گاڑی میں محصور علی زیدی کو پولیس نے آکر بچایا۔ 92 نیوز نے بدنظمی پر جب علی زیدی سے پوچھا تو انہوں نے کہا  پی ٹی آئی ذرائع کہتے ہیں عمران خان تین دسمبر کو ایک بار پھر کراچی آئیں گے اور جہاں نہیں جاسکے وہاں ایک بار پھر جانے کی کوشش کریں گے۔