Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوگی

عمران خان کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوگی
August 1, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) عمران خان کی تقریب حلف برداری  ایوان صدر میں ہوگی،تقریب سادہ مگر پروقار ہوگی ۔ غیر ملکی مہمانوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ بھارتی اداکار عامر خان،سابق کرکٹرز سنیل گواسکر، کپل دیو،نوجوت سنگھ سدھو بھی مدعو ہیں ۔ دوسری جانب عمران خان  کو مبارکباد دینے کیلئے مختلف شخصیات کی آمد  کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کپتان نے ڈی چوک پر عوام کے درمیان وزیراعظم کا حلف اٹھانے کا اعلان کیا  لیکن سکیورٹی مسائل آڑے آگئے جس کے بعد اب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ایوان صدر ہی میں ہوگی تقریب سادہ مگر پروقار ہوگی ۔ تقریب حلف برداری میں غیرملکی مہمانوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے، جن میں بھارتی اداکار عامر خان اورسابق کرکٹرسنیل گواسکر،کپل دیو اورنجوت سنگھ سدھو سمیت دیگر اسٹارز بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی تقریب حلف برداری اگست کے دوسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے ، 11 اگست یا پھر 14 اگست کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب بنی گالہ اسلام آباد آج بھی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا رہا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتیں کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا، برطانوی ہائی کمشنر نے بھی عمران خان سے ملاقات کی اور الیکشن جیتنے پر مبارکباد پیش کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ امور پر بھی بات چیت کی گئی۔