عمران خان کی بہن کا پولیس پروٹوکول پر خود کو ہراساں کرنے کا الزام

لاہور(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان نے الزام لگایا ہےپولیس پروٹوکول نے اسے ہراساں کیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ پولیس پروٹوکول مریم نواز شریف کا تھا۔ ڈاکٹرعظمی کا کہنا تھا کہ پولیس وین نے ہماری گاڑی کو بھی ٹکر ماری ہے جس سے میرا بیٹا اور بیٹی دہشت زدہ ہوگئے ہیں ۔کچھ دیر بعد ڈاکٹر عظمی نے اپنا بیان بدلتے ہوئے کہا کہ ظہورالہی روڈ پر پولیس سکواڈ ہراساں کرتا ہوا ان کی طرف بڑھا جبکہ پولیس اہلکاروں نے ہم پر بندوقیں بھی تان لیں ۔