Monday, January 30, 2023

عمران خان کی اپنی وکٹ گر گئی ، لاہور چھوڑ کر بھاگنا پڑا، نواز شریف

عمران خان کی اپنی وکٹ گر گئی ، لاہور چھوڑ کر بھاگنا پڑا، نواز شریف
اسلام آباد ( 92 نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی تو اپنی وکٹ گر گئی جس کے باعث وہ لاہور چھوڑ کر بھاگ گئے ۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بنی گالا والے بھی وپر کے حکم پر چلتے ہیں سب کو پتہ ہے کہ اوپر کے حکم کا کیا مطلب ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان عوام کو یہ بھی تو بتائیں کہ یہ وکٹیں کون گروا رہا ہے ،2013  میں عوام نے عمران خان کو مسترد کیا تھا ۔2018کے نتائج بھی اسی طرح کے ہوں گے۔ نوازشریف کا کہناتھا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک  نے صاف گوئی یا بھول میں کہہ دیا تھا کہ اوپر سے حکم آیا ہے۔ اوپر کا مطلب کبھی بھی بنی گالہ نہیں تھا ، عوام جانتے ہیں کہ اوپر سے کیا مطلب ہے۔لاڈلے کو اوپر سے حکم لینے کی عادت بن چکی ہے ۔تبدیلی کے دعویدار اس طرح کی تبدیلی لائے ہیں کہ اوپر کے حکم سے تیر پر مہر لگا دی ،عمران خان پاکستان کی سیاست کو بدنام کر رہے ہیں۔ چوہدری نثارعلی خان کو منانے حوالے سے صحافی کے سوال پر نوازشریف نے صحافی سے استفسار کیا کہ کیا چوہدری نثار نے یہ آپ کو کہا ہے؟ اس دوران نوازشریف نے خاموشی اختیارکی تو مریم نواز اور طارق فاطمی کی معنی خیز مسکراہٹ نے کئی سوالوں کو جنم دیدیا۔