Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان کی ابتدائی کابینہ 15سے 20رکنی ہوگی ، ذرائع

عمران خان کی ابتدائی کابینہ 15سے 20رکنی ہوگی ، ذرائع
August 4, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے اپنی کابینہ کا حجم مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ عمران خان  نے کفایت شعاری کے اعلان کے بعد اوربڑافیصلہ کرلیا ، وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعدکپتان نے وفاقی کابینہ کا حجم بھی مختصررکھنے کا فیصلہ فیصلہ کیاہے ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان پہلے مرحلے میں پندرہ سے بیس وزرا کی کابینہ تشکیل دیں گے ، ابتدا میں وفاقی وزرا کی تعداد زیادہ اور وزرائے مملکت کی تعداد کم ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق نئی حکومت کی وفاقی کابینہ میں بلوچستان، سندھ. خیبر پختونخوا اور پنجاب کی نمائندگی ہوگی جبکہ اتحادیوں کو بھی اہم وزارتیں ملنے کا امکان ہے ۔