Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے !!! ایم کیو ایم کی کراچی کے 9تھانوں میں درخواستیں

عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے !!! ایم کیو ایم کی کراچی کے 9تھانوں میں درخواستیں
July 16, 2015
کراچی (92نیوز) متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف میں اختلافات کی خلیج مزید وسیع ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کل کا دن پاکستانی سیاست کے حوالے سے بہت گرما گرم رہا۔ متحدہ قومی موومنٹ نے نیوکراچی اور سرسیدسمیت کراچی کے 9 تھانوں میں عمران خان کیخلاف مقدمات کے اندراج کیلئے درخواستیں جمع کروائیں جن میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا جائے۔ دوسری جانب تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز نے ایم کیو ایم کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔ بعدازاں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم نے ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف برطانوی ہائی کمیشن سے بھی رجوع کیا اور مذمتی یادداشتیں پیش کیں۔