Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس ،الیکشن کمیشن 10 جولائی کو کیس پر فیصلہ سنائےگا

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس ،الیکشن کمیشن 10 جولائی کو کیس پر فیصلہ سنائےگا
July 7, 2017

اسلام آباد(92نیوز)عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس، الیکشن کمیشن 10 جولائی کو کیس پر فیصلہ سنائے گا۔ عمران خان کے وکیل کو دلائل کا موقع بھی دیا جائے گا۔ فیصلہ سنائے جانے کو کاز لسٹ میں شامل کر لیا گیا۔ 

تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف اکبر ایس بابر نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے عمران خان کے وکیل کو بار ہا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی، لیکن ابھی تک جواب جمع نہیں کرایا جا سکا۔ گزشتہ سماعت پر عمران خان نے جواب جمع کرانے کی بجائے الیکشن کمیشن میں اپنا وکیل تبدیل کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے تھے کہ اب جواب کی ضرورت نہیں صرف فیصلہ سنایا جائے گا۔  الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس پر 10 جولائی کو فیصلہ سنائے جانے کو کاز لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔ فیصلہ سنائے جانے سے قبل عمران خان کے وکیل کو مختصر دلائل کا موقع دیا جانے کا بھی امکان ہے۔ کاز لسٹ میں دلائل اور فیصلہ دونوں کا ذکر کیا گیا ہے۔