Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان کہتے ہیں سارا ملک رکا ہوا ہے، جج صاحبان پاناما کیس کا جلد فیصلہ سنائیں

عمران خان کہتے ہیں سارا ملک رکا ہوا ہے، جج صاحبان پاناما کیس کا جلد فیصلہ سنائیں
July 26, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ سے پانامہ کا فیصلہ جلد سنانے کی اپیل کر دی۔۔کہتےہیں ملک کا سارا نظام  اسوقت رکا ہوا ہے۔۔۔ایل اوسی کی صورتحال لاہور کا سانحہ اور پورے ملک کے مسائل سب کے سامنے ہیں۔۔۔۔معزز ججز سے درخواست ہے پانامہ کا فیصلہ جلدی کر دیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ سےپانامہ کا فیصلہ جلدی کرنے کی درخواست ہے ۔پوری قوم کو پانامہ کے فیصلے کا انتظار ہے۔

عمران خان کا کہناتھا کہ ان کے  لندن فلیٹ کا یہ لوگ اپنے اربوں کے محلات سے موازنہ کر رہے ہیں، کدھر 60 لاکھ کا فلیٹ اور کدھر حسین نواز کا ساڑھے چھ سو کروڑ کا گھر۔۔۔۔ معصوم شکلیں بناکردونوں بھائی قوم کو بیوقوف بناتے رہے ہیں۔

وزیراعظم کے بعد وزراء کے اقاموں کے انکشافات کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ حکومتی وزراء کا اقامہ ہولڈر نکلنا باعث ندامت ہے۔۔اور اب تحریک انصاف وزیراعظم کے بعد وفاقی وزراء کا اقامہ ہولڈروں کے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کریگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ اگرانھیں نااہل کیاگیاتویہ کرپٹ مافیاسےنجات کی بہت تھوڑی قیمت ہوگی۔ کپتان  نے کہا کہ خورشید شاہ اور پیپلزپارٹی فرینڈلی اپوزیشن سے نکل آئے ہیں۔ عمران خان نے راولپنڈی میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری  کے اربوں روپے کا پلازہ بننے کا بھی انکشاف کیا۔