Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان کو عبدالعلیم کے لئے وضاحتیں دینا پڑگئیں

عمران خان کو عبدالعلیم کے لئے وضاحتیں دینا پڑگئیں
August 30, 2015
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو حلقہ این اے ایک سو بائیس لاہور کے لئے اپنے نامزد کردہ اُمیدوار علیم خان کے لئے وضاحتیں دینا پڑگئیں ،اُنہوں نے پارٹی کی ویب سائیٹ پر اپنے مضمون میں ورکروں کو مسلم لیگ نون کی مخالفت کا واسطہ دیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ علیم خان کے خلاف مہم چلانے والے دراصل تحریک انصاف کے کارکن نہیں پارٹی کے دشمن اور بڑا خطرہ ہیں ،اُنہوں نے کہا کہ علیم خان کا تعلق متوسط گھرانے سے ہے اس لئے پارٹی ٹکٹ دیاعلیم خان نے ہمیشہ تحریک انصاف کے لئے اپنی بساط سے بڑھ کر کام کیا اور عطیات دیئے ،علیم نے شوکت خانم اسپتال اور نمل کالج کے لئے بھی ہمیشہ دل کھول کر عطیات دیے اور وہ کینسر میں مبتلا بھی ہو گئے تھے۔ ہمارے اُمیدوار نے حال ہی میں شوکت خانم پشاور کے لئے بھی سب سے بڑا عطیہ دیا۔ عمران خان نے ورکروں سے کہا کہ مسلم لیگ نون ناجائز ذرائع استعمال کرتی ہے اس لئے تمام ورکر متحد ہو جائیں۔ علیم خان کے خلاف تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن ٹربیونل کے سربراہ جسٹس وجیہہ الدین اپنا فیصلہ دے چکے ہیں اُنہوں نے علیم خان پر الزام لگایا ہے کہ اُنہوں نے جماعتی انتخابات کے دوران پیسوں سے ووٹ خرید کر عہدہ حاصل کیا جبکہ عمران خان نے اپنے مضمون میں ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔