Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان کو جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کے ثبوت دینا ہونگے:سعدرفیق

عمران خان کو جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کے ثبوت دینا ہونگے:سعدرفیق
April 18, 2015
لاہور(92نیوز)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ عمران خان کو عدالتی کمیشن میں دھاندلی کے ثبوت دینے ہونگے، ن لیگ کا میڈیا ٹرائل کیا گیا، جوڈیشل کمیشن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائیگا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان ابھی تک دھاندلی کا ثبوت نہیں دے سکے، ایاز صادق اور ان کے حلقے کا فیصلہ آنے والا ہے جس میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ عمران خان کو جتوانے کیلئے حنیف عباسی پر جھوٹا کیس بنایا گیا،انہوں نے کہا کہ ستر کے الیکشن کے بعد بننے والی حکومت آئینی اور قانونی طور پر درست نہ تھی،مشرف کی اسمبلی میں بھی سارے سیاستدان بیٹھے۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزرا کو کنٹونمنٹ بلدیاتی حلقوں میں جانے سے روکنا امتیازی سلوک  ہے،اس کے خلاف الیکشن کمیشن اور عدالت سے رجوع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے لیے ایک ارب روپے کا سیکیورٹی پلان بنایاہے ریلوے کی کالی بھیڑوں کی گردن اور دم پرپاوں رکھا ہوا ہے، تین سےچار برس میں ریلوے پولیس کو پنجا ب پولیس کے برابر لے آئیں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔