Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کرینگے، آف شور کمپنی کا ریکارڈ اور ذرائع آمدن کی تفصیلات پیش کرینگے

عمران خان کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کرینگے، آف شور کمپنی کا ریکارڈ اور ذرائع آمدن کی تفصیلات پیش کرینگے
May 15, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ کپتان  قومی اسمبلی میں اپنی آف شور کمپنی کا ریکارڈ اور ذرائع آمدن کی تفصیلات پیش کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق برطانیہ موجود عمران خان کل صبح لندن سے اسلام آباد پہنچیں گے، انہیں آج رات مانچسٹر میں نمل یونیورسٹی کی ایک تقریب میں شرکت کرنی ہے جس کے بعد وہ واپسی کے لیے اڑان بھریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ کپتان قومی اسمبلی میں خطاب کا موقع ملنے پر اپنی برطانوی آف شور کمپنی کا ریکارڈ اجلاس میں پیش کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ عمران خان پاناما پیپرز اور اپنی آف شور کمپنی کا فرق بھی واضح کریں گے۔ ترجمان تحریک انصاف کے کپتان اپنی آمن کی تفصیلات، لندن میں فلیٹ کی خریداری اور 2003 میں فلیٹ کی فروخت سمیت رقم کی پاکستان منتقلی کی تفصیلات بھی ایوان کو بتائیں گے۔ عمران خان نے کل شام کو اسلام آباد پہنچنا تھا تاہم وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد اور خطاب کے بعد کپتان نے بھی اپنا شیڈول تبدیل کرتے ہوئے قبل ازوقت وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔