Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان کرک، ترامڑی اور آئی ٹین میں کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے

عمران خان کرک، ترامڑی اور آئی ٹین میں کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے
July 21, 2018
کرک (92 نیوز)  کپتان نے آج پھر جلسوں کی ہیٹرک کرنے کے لیے کمر کس لی ۔ عمران خان  کرک، ترامڑی اور آئی ٹین میں کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے۔ الیکشن دوہزار اٹھارہ کی سیاسی مہم انتہا پر پہنچ گئی۔ ملک بھر میں سیاسی جماعتیں آج بھی پاورشوز کرنے کو تیار ہیں۔ عمران خان ، بلاول بھٹو ، سراج الحق سمیت سرکردہ رہنما سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں گے ۔ ادھر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پنجاب کے کامیاب دورے کے بعد آج سندھ میں ان ایکشن ہونگے۔ میل ملاقاتیں ہونگیں ، سیاسی  بیٹھکیں لگیں گی۔ دوسری طرف پنڈی بوائے  بھی  حلقے میں  متحرک   ہیں ۔ سیاسی  جیمز بانڈ شیخ رشید این اے ساٹھ میں سیاسی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے ۔ ایم ایم اے نے لالہ زار واہ کینٹ کی سی بی گراونڈ میں جلسے کی تیاریاں کر لیں ۔ امیرجماعت اسلامی سراج الحق سمیت مرکزی قیادت خطاب کرے گی ۔