Saturday, July 27, 2024

عمران خان کراچی کے مسائل حل کرانے کےلئے پرعزم

عمران خان کراچی کے مسائل حل کرانے کےلئے پرعزم
April 29, 2017
کراچی (92نیوز)عمران خان کراچی کے مسائل حل کرانے کےلئے پرعزم کل مزارقائد سے وا ک کرنے کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں صاحبان اقتدار نے پورا شہر گندگی پر بٹھا رکھا ہے پانی کی قلت اور لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی عوام باہر نکلے۔ تفصیلات کےمطابق شہراقتدار میں پاور شو کے بعد عمران خان کا شہر قائد کا رخ  کل سہ پہر تین بجے مزار قائد سے واک کرنے کا اعلان کردیا ، اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ کراچی کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، واک کا مقصد مسائل اجاگر کرنا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تیس پنتیس برس قبل کا کراچی آج کے کراچی سے کہیں بہتر تھا ،جب تک کراچی کے عوام نہیں نکلیں گے بہتری دور رہے گی، عوام کو دکھانا ہوگا کہ حقوق سلب ہونے پر وہ بھیڑ بکریوں کیطرح نہیں بیٹھ جاتے۔ عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اسلام آباد جلسے میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پانچوں ججز نے قطری خط ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔ جھوٹا شخص وزیر اعظم نہیں رہ سکتا۔ عمران خان یکم مئی کو کراچی میں مزدور کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔