Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان کا ہر صورت قوم سے خطاب کا فیصلہ، نجی ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا کے ذریعے خطاب کے آپشنز پر غور

عمران خان کا ہر صورت قوم سے خطاب کا فیصلہ، نجی ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا کے ذریعے خطاب کے آپشنز پر غور
April 9, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) حکومت کے انکار کے باوجود چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے قوم سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف نجی ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا کے ذریعے خطاب کے آپشنز پر غور کر رہی ہے۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پانامہ لیکس کے معاملے پر ہر صورت قوم سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے اور پارٹی کی مرکزی قیادت نے بھی عمران خان کو فیصلے پر ڈٹ جانے کا مشورہ دیدیا، جس کے بعد پی ٹی آئی نے عمران خان کے قوم سے خطاب کیلئے متبادل انتظامات پر غور شروع کر دیا ہے۔ تحریک انصاف نجی ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا کے ذریعے خطاب کے آپشنز پر غور کر رہی ہے۔ عمران خان اپنے خطاب میں پانامہ لیکس ہی نہیں ملکی سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر بھی بات کرینگے۔ عمران خان اپنے خطاب میں پانامہ لیکس ہی نہیں ملکی سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر بھی بات کرینگے اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ عمران خان کی لاھور سے اسلام آباد واپسی پر ہو گا۔