Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان کا کے پی کے کے بارڈر پر رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ

عمران خان کا کے پی کے کے بارڈر پر رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ
March 30, 2016
ایبٹ آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخوا کے بارڈر پر رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ دہرادیا۔عمران خان نے دوہزارپانچ کے زلزلے کے بعد ایرا کو ملنے والی غیرملکی امداد کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور متاثرہ اسکولوں کی بحالی کے چارارب روپے نہ دینے پر وزیراعظم پرتنقید بھی  کی۔ تفصیلات کےمطابق گیارہ سال قبل 8 اکتوبر 2005 کوآنے والے زلزلے سے خیبرپختونخوا میں تین ہزار سرکاری سکول متاثر ہوئے گیارہ سال گزرنے کے بعد بھی یہ سکول بحال نہ ہوسکے۔ بچوں اور بچیوں کو متبادل جگہ پر بھی تعلیمی سہولیات نہ مل سکیں۔ خیبرپختونخوا حکومت کو ان سکولوں کی بحالی کا خیال آہی گیا تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایبٹ آباد میں زلزلہ متاثرہ  سکولوں کی بحالی کے کام کا افتتاح کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ عمران خان نے زلزلہ متاثرین کے لئے ملنے والی غیرملکی امداد میں تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے متاثرہ سکول بحال نہ ہونے کا ذمہ دار 'ایرا' کو قرار دیا۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے ایک بار پھر خیبرپختونخوا میں پولیس کے غیرسیاسی ہونے کا دعوٰی کرتے ہوئے امن وامان کےلئے بارڈر پر رینجرز تعیناتی کا مطالبہ دہرایا۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا میں دوسرے صوبوں کی نسبت سب سے زیادہ فنڈز تعلیم پر خرچ کئے جارہے ہیں پہلی بار صوبے میں بلدیاتی اداروں کو چوالیس ارب روپے دیئے جارہے ہیں یہ تبدیلی نہیں تو اور کیا ہے۔