Wednesday, October 5, 2022

    عمران خان کا کے پی کے میں دس کروڑ درخت لگانے کا دعویٰ نیا جھوٹ ہے : پرویز رشید،سعید غنی

      عمران خان کا کے پی کے میں دس کروڑ درخت لگانے کا دعویٰ نیا جھوٹ ہے : پرویز رشید،سعید غنی
اسلام آباد(92نیوز) مسلم لیگ  نون اور پیپلز پارٹی کے  رہنماؤں  نے عمران خان کو  خوب آڑے ہاتھوں لیا پرویز رشید کا کہنا ہے کہ   خان صاحب  کا خیبر پختونخوا میں دس کروڑ درخت لگانے کا دعویٰ نیا جھوٹ ہے۔ اسلام  آبا د میں میڈیا سےگفتگو کرتے  ہوئے  وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ  تحریک انصاف کے سربراہ  درختوں کی آڑ میں   خیبر پختو نخوا کے وسائل پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں، ان کے پاس درختوں کی خریداری ،ترسیل اور درخت لگانے والے مزدوروں کی تفصیلات نہیں ہیں۔ پیپلز پارٹی کے  سینیٹر سعید غنی  نے  عمران خان  پر  تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  کپتان کے خاندان کے کسی فرد نے ملک ،قوم اور جمہوریت کے لئے  کچھ کیا ہوتا تو وہ بھی ان کی تصویر اپنے  آفس میں لگاتے۔