Friday, September 29, 2023

عمران خان کا کےپی کے ارکان اسمبلی اور نومنتخب سینیٹرزکے اعزاز میں ظہرانہ

عمران خان کا کےپی کے ارکان اسمبلی اور نومنتخب سینیٹرزکے اعزاز میں ظہرانہ
March 13, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےآج خیبر پختونخواہ ارکان اسمبلی اور نومنتخب سینیٹرز کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں ظہرانہ دیا ۔ ظہرانے میں نومنتخب سینیٹرز،کے پی کے کے ارکان اسمبلی سمیت وزیر اعلی پرویز خٹک اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے بھی خصوصی شرکت کی ۔ ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آزادی بس بہت جلد لاہورپہنچے گی ۔ انہوں نے کہاکہ کے پی کے کے ارکان اسمبلی مبارک باد کے مستحق ہیں ،ارکان نے جس جرات کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان اسمبلی کو خریدا نہیں جاسکتا میں نظریاتی کارکنوں کو ثابت قدم رہنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ چیئرمین تحریک انصاف کی طرف سے مہمانوں کی تواضع بریانی، قورمہ ، کباب ، مچھلی ، کھیر اور گاجر کے حلوے سے کی گئی۔