عمران خان کا نگران وزیر اعظم سے گورنر خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد (92 نیوز) گورنر خیبر پختونخواہ کی تبدیلی کے لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نگران وزیر اعظم ناصر الملک کو خط لکھ دیا۔
خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ۔
عمران خان نے خط میں موقف اختیار کیا کہ گورنر خیبرپختونخوا مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری رہے ہیں اور ابھی تک فاٹا سے متعلق مالی اختیارات بھی انہوں نے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وہ عام انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہو سکتے ہیں ۔
عمران خان نے خیبر پختوانخوا میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی لگائی وفاقی و صوبائی بیوروکریسی کو بھی بدلنے کا مطالبہ کیا۔