Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان  کا شریف خاندان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات عام کرنے کا فیصلہ

عمران خان  کا شریف خاندان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات عام کرنے کا فیصلہ
July 22, 2017

 

اسلام آباد(92نیوز)شریف خاندان نے کتنی کرپشن کی؟؟اس کےخلاف مقدمے کتنے چلے؟؟یہ سب تحریک انصاف بتائے گی۔ عمران خان نے اپنی ٹیم کو جے آئی ٹی رپورٹ میں شامل 29مقدمات اور 12میگا سکینڈلز کی تفصیلات عوام کے سامنے لانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف کے دیر میں جارحانہ خطاب کے بعد تحریک انصاف نے جوابی وار کی تیاری کرلی۔ تحریک انصاف نے شریف خاندان کے تمام مقدمات کی تفصیلات اور میگاسکینڈلز کی تفصیلات عام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے عمران خان نے جے آئی ٹی کی رپورٹ میں شامل شریف خاندان کےخلاف 29مقدمات اور میگا سکینڈلز کی تفصیلات پارٹی رہنماﺅں کے حوالے کردی ہے۔ کپتان نے اپنے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ موٹروے کمیشن۔قرضہ معافی حدیبیہ پیپر ملز۔ ڈالر اکاﺅنٹس فریز سمیت منی لانڈرنگ کے تمام سکینڈل کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف رائیونڈ محل کی اراضی خریداری اور کینیا شوگر مل کے حوالے سے معاملات کو بھی اجاگر کریگی۔