Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان کا سپریم کورٹ سے نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ

عمران خان کا سپریم کورٹ سے نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ
July 9, 2017

اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین پی ٹی  آئی عمران خان نے سپریم کورٹ سے وزیراعظم نوازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالنے اور عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں کہ عوام کو بار بار بے وقوف بنانے پر نوازشریف کو جیل جانا ہو گا۔  ن لیگ سپریم کورٹ پر حملہ کرنا چاہتی ہے عوام تیار رہے ۔

تفصیلا تکےمطابق چیئرمین پی ٹی  آئی عمران خان نے سپریم کورٹ سے وزیراعظم نوازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالنے اور عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں کہ عوام کو بار بار بے وقوف بنانے پر نوازشریف کو جیل جانا ہو گا۔  ن لیگ سپریم کورٹ پر حملہ کرنا چاہتی ہے عوام تیار رہے ۔ بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے چارجرم کیے۔ انھیں جیل جانا ہوگا، سپریم کورٹ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالے اور عہدے سے ہٹائے۔

 چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت سپریم کورٹ اور فوج کے پیچھے پڑ گئی۔ ایسا لگ رہا ہے جیسے 97 کی طرح ن لیگ سپریم کورٹ پر حملہ کرے گی ،عوام تیار رہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی، حکومتی وزرا کہہ چکے ہیں کہ وہ قطری شہزادے کے انٹرویو کے بغیر فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے۔ قطری شہزادے تلور کے شکار کے لیے آ سکتے ہیں تو بیان کے لیے کیوں نہیں۔

چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی نا اہلی کے لیے وہ نا اہل ہونے کو تیار ہیں۔