Saturday, July 27, 2024

عمران خان کا سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف سیاسی اتحاد بنانے کا اعلان

عمران خان کا سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف سیاسی اتحاد بنانے کا اعلان
April 1, 2018

لاہور ( 92 نیوز)عمران خان کے لاہور کے طوفانی دورے جاری ہیں ، عمران خان نے لاہور میں دوسرا مصروف دن گزارا  اور کارکنوں سے خطاب  میں سیاسی مخالفین کو نشانے پر رکھا ۔ کپتان نے 2018 کا الیکشن جیتنے کا دعویٰ بھی کر دیا ۔

ممبر سازی مہم کے دوران عمران خان ن اکبر چوک میں خطاب  کے دوران حکمرانوں کو نشانے پر رکھا اور تنقید کے نشتر چلائے ۔ جناح اسپتال چوک میں عمران خان نے  کہا کہ ہر کوئی نوازشریف کی طرح دو نمبر نہیں ہوتا  کہ ملک کے اربوں روپے  باہر بھجوائے۔

ٹھوکر نیاز بیگ   میں کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے   کپتان نے دعویٰ کیا کہ  2018 کا الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی ۔

لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں پرجوش خطاب  میں کپتان نے  گاڈفادر اور چھوٹے ڈان کا تذکرہ  کیا  اور یہ بھی کہا کہ ان کے جانے کا وقت آگیا ۔

قذافی اسٹیڈیم  پر قائم کیمپ میں کارکنوں سے خطاب میں عمران خان نے  کہا وہ سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف اتحاد بنائیں گے ۔ترقیاتی فنڈز کے غلط استعمال کے خلاف سپریم  کورٹ بھی جائیں گے ۔

عمران خان نے اپنے پرجوش خطابات میں شریف برادران کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا  اور کہا کہ بڑے منصوبوں میں پیسہ بنایا جارہا ہے ۔