Sunday, October 2, 2022

عمران خان کا دھرنا بھی غلط تھا یہ دھرنا بھی غلط ہے ، چودھری نثار

عمران خان کا دھرنا بھی غلط تھا یہ دھرنا بھی غلط ہے ، چودھری نثار
ٹیکسلا (92 نیوز) چودھری نثار نے کہا عمران خان کا دھرنا بھی غلط تھا یہ دھرنا بھی غلط ہے۔ ٹیکسلا میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار کا کہنا تھا کوئی جھتہ آئے اور کہے حکومت تبدیل کرو تو کیا ہو جانی چاہیے۔ مذہبی جماعتوں کو تو جتھے اکٹھے کرنے میں کوئی مشکل نہیں۔ اس وقت کہا تھا کہ دھرنوں کے ذریعے حکومت تبدیل کرنا غلط روایت ڈالے گا۔ چودھری نثار بولے میں نے کہا تھا ایک جتھہ جائے گا تو دوسرا آ جائے گا۔ اگر عمران خان کا دھرنا غلط تھا تو یہ دھرنا بھی غلط ہے۔ ناکارہ اور ناپسندیدہ حکومت کو بھی جتھوں کے ذریعے گرانا مناسب عمل نہیں۔ چودھری نثار کا کہنا تھا اگر حکومت پولیس کے ساتھ کھڑی ہو تو ان میں یہ اہلیت ہے کہ ان جتھوں کو روک سکیں۔ اس وقت جو جو شخص دھرنوں کو غلط کہ رہا تھا آج ٹھیک کہ رہا ہے۔ اگر دھرنا ایک دفعہ بیٹھ جائے تو اٹھانا مشکل ہوتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ہمارا ملک بہت سے سکیورٹی ایشوز میں گھیرا ہوا ہے۔ انڈین سکھوں کو بغیر پاسپورٹ پاکستان داخلے کی اجازت دینا کسی صورت بھی درست فیصلہ نہیں۔