Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان کا دورہ کراچی،ڈنڈوں اور لاٹھیوں کا بازاربھی گرم

عمران خان کا دورہ کراچی،ڈنڈوں اور لاٹھیوں کا بازاربھی گرم
April 9, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)عمران خان کےدورہ کراچی کےدوران کارکنوں کاجوش وخروش توعروج پرتھاہی وہیں دونوں جماعتوں کےکارکنوں نےڈنڈوں اور لاٹھیوں سے ماحول کو بھی گرمائے رکھا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی اہلیہ کیساتھ جناح گراؤنڈپہنچےتوکچھ ہی دیر بعددونوں جماعتوں کےکارکنوں میں تصادم ہوگیا۔ کارکنوں نےایک دوسرے پرخوب لاٹھیاں برسائیں گراؤنڈ میں بھگدڑمچی توکپتان ایم کیوایم کےاستقبالیے سے واپس چلےگئے۔ کریم آباد میں بھی پی ٹی آئی اورایم کیوایم کےکارکن آمنے سامنےآئےاورایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی کی۔ ایم کیوایم رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ متحدہ اورتحریک انصاف میں چندروزسےجاری کشیدگی کافائدہ کسی اور نے اٹھایا جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیرترین نے کہا ہےکہ پہلےحملہ ایم کیوایم کےکارکنوں نےکیاجس سے بد نظمی پیدا ہوئی۔ عمران خان کاقافلہ اسٹارگیٹ پہنچاتوتحریک انصاف کی گاڑی اورقافلے کی سیکیورٹی پرمامورپولیس موبائل آپس میں ٹکرا گئیں جس میں متعددافرادزخمی بھی ہوئے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔