Saturday, December 3, 2022

عمران خان کا دورہ بنوں موسم کی خرابی کے باعث ملتوی

عمران خان کا دورہ بنوں موسم کی خرابی کے باعث ملتوی
اسلام آباد(92نیوز)خراب موسم کے باعث عمران خان نے دورہ بنوں ملتوی کردیا جبکہ ریہام خان بذریعہ کار بنوں کے لیے روانہ ہوگئیں۔ ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے آئی ڈی پیز کے ساتھ عید منانے کے لیے بنوں کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن خراب موسم کے باعث بنوں روانہ نہ ہوسکے۔ عمران خان نے بذریعہ ہیلی کاپٹر بنوں کے لیے روانہ ہونا تھا، جبکہ دوسری جانب نعیم الحق کا کہنا ہے کہ  عمران خان کی اہلیہ ریہام خان بذریعہ کار بنوں کے لیے روانہ ہوگئی ہیں۔