Tuesday, August 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

عمران خان کا دامن صاف ہوتا تو سینہ تان کر احتساب کیلئے پیش ہوتے: پرویزرشید،امیرمقام

عمران خان کا دامن صاف ہوتا تو سینہ تان کر احتساب کیلئے پیش ہوتے: پرویزرشید،امیرمقام
May 23, 2016
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف  کے  سربراہ عمران خان نے سوات میں وزیراعظم نوازشریف  کو تنقید کا نشانہ بنایا تو ن لیگ کے رہنما بھی سامنے آ گئے اور کہا کہ خان  صاحب تین برسوں سے الزامات لگا رہے ہیں ان کا دامن صاف ہوتا تو سینہ تان کر وزیراعظم کی طرح خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے ۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنائیں اور ن لیگ کے رہنما سامنے نہ آئیں ایسا ہو نہیں سکتا جیسے ہی سوات میں کپتان نے تنقید کی تو امیر مقام سامنے آئے اور نائنٹی ٹو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران الزامات لگاتے ہیں اب تقریر نہ کیا کریں بلکہ ایک کیسٹ  چلا دیا کریں ،اُنہوں نے سوات کے لوگوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ادھر وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید بھی خاموش نہ رہے اور بولے کہ عمران خان کا دامن صاف ہوتا تو وزیراعظم کی طرح سینہ تان کر احتساب کیلئے پیش ہوتے وزیراعظم سوات کے عوام کیلئے ترقیاتی منصوبے لے کر گئے عمران خان سڑک سے جاتے تو کھنڈرات نظر آتے وہ جہانگیر ترین کے معاف ہونے والے قرضوں پر عیاشی کر رہے ہیں، تین سال سے ایک ہی تقریر کر رہے ہیں۔