عمران خان کا بیان کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے، مریم اورنگزیب
اسلام آباد (92 نیوز) نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا عمران خان کا بیان کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے۔
مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عمران صاحب آپ کا بیان کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے، آج ثابت ہوگیا آپ نالائق تھے، ہیں اور نالائق ہی رہیں گے۔ آپ کی نالائقی کی سپریم کورٹ نے بھی بار بار نشاندہی کی۔
نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب بولیں لوٹنے کا جن پر الزام لگایا، ان پر ایک دھیلے کی کرپشن آپ ثابت نہیں کر پائے۔ آپ جیسے نااہل کے ہوتے ہوئے کسی اور دشمن کی ضرورت نہیں۔
ادھر قمر زمان کائرہ نے کہا حکومت نے نااہلی کا مظاہرہ کیا ، غیر سنجیدہ ماحول بنایا۔