Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان کا ایک اور دھرنے کا اعلان

عمران خان کا ایک اور دھرنے کا اعلان
August 23, 2015
لاہور(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف نےایک اوردھرنےکااعلان کردیاکہتےہیں کہ دوہفتےتک الیکشن کمیشن نےان کےخط کاجواب نہ دیاتوان کےدفترکےباہردھرنادینگے۔ تفصیلات کےمطابق  این اےایک سوبائیس سےاپنےحق میں فیصلہ آنےکےبعدچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےمیڈیاسےگفتگوکی عمران خان کاکہناتھاکہ ان کی سردارایازصادق سے ذاتی دشمنی نہیں ،ان کا مقصدپاکستان کاالیکشن سسٹم ٹھیک کرناتھاعمران خان کاکہناتھاکہ انہوں نےنہیں بلکہ میاں نوازشریف نے وقت ضائع کیاچارحلقےکھولنےکی بات کی تھی جن میں سے ایک وکٹ پہلے،دوسری آج جبکہ تیسری وکٹ آئندہ ہفتےگرجائےگی عمران خان  کاکہناتھاکہ جوڈیشل کمیشن کی فائنڈنگزپرانہوں نے الیکشن کمیشن کوخط لکھاہےلیکن تین ہفتےگزرنےکےباوجودکوئی جواب نہیں آیا،اب اگردوہفتوں میں جواب نہ آیاتوالیکشن کمیشن کےدفترکےباہردھرنادینگے عمران خان نےکہاکہ الیکشن کمیشن ن لیگ کےساتھ ملکر میچ فکس کررہی تھی ایک پارٹی کاسربراہ ہوتےہوئے بھی انہیں انصاف لینےمیں اڑھائی سال لگےجبکہ چھبیس لاکھ روپےخرچہ ہوااگران کےساتھ ایسا ہےتوعام آدمی کےساتھ کیساسلوک ہوتاہوگا۔ عمران خان نےکارکنوں کوہدایت کی کہ وہ ابھی سےدھرنےکی تیاری کرلیں،نیاپاکستان بنانےکےلیے اپنی کوششوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔