عمران خان کا ایک اور خطاب پچھلے تمام جھوٹ کے ریکارڈ توڑے گا ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا عمران خان کا ایک اور خطاب پچھلے تمام جھوٹ کے ریکارڈ توڑے گا ۔
مریم اورنگزیب کہتی ہیں عمران خان کا خطاب پچھلے تمام جھوٹ کے ریکارڈ توڑ دے گا۔ اسمبلی میں اپوزیشن کے خوف کی وجہ سے بات کرنے کی ہمت نہ ہوئی۔
ترجمان ن لیگ نے کہا عوام کا نالائق، ووٹ چور وزیراعظم سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔ ایمنسٹی اسکیم بھی فیل ہو گئی۔ علیمہ باجی، جہانگیرترین، فیصل واوڈا تیس جون تک اپنے مزید غیرقانونی اثاثے ڈکلیئر کریں۔
مریم اورنگزیب نے کہا ایک ہی دفعہ قوم سے معافی مانگنے کا خطاب کریں اور گھر جائیں۔