Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان کا این اے 131 اور این اے 53سے کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا گیا

عمران خان کا این اے 131 اور این اے 53سے کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا گیا
August 7, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا مگر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا حلقہ این اے 131 اور این اے 53 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا۔ عمران خان نے حلقہ این اے 53 میں ووٹ دکھا کر کاسٹ کیا تھا جو الیکشن کمیشن کے قواعد کی خلاف ورزی ہے جس کی بنا پر عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا گیا ۔ حلقہ این اے 131 میں خواجہ سعدرفیق نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے جس کی بنا پر الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 131 سے بھی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے  حلقہ این اے 95 میانوالی، این اے 243 کراچی اور این اے 35 بنوں سے عمران خان کی جیت کا مشروط نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ تاہم قومی اسمبلی میں اکثریت ملنے کی صورت میں عمران خان وزیراعظم کا حلف اٹھا سکیں گے