Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان کا اسحاق ڈار سے بطور عطیہ لی گئی رقم واپس کرنے کا اعلان

عمران خان کا اسحاق ڈار سے بطور عطیہ لی گئی رقم واپس کرنے کا اعلان
July 7, 2017

اسلام آباد(92نیوز)عمران خان نےاسحاق ڈار کی جانب سے شوکت خانم اسپتال کو بطور عطیہ دی جانے والی رقم واپس کرنے کا اعلان کردیا۔ نائنٹی ٹو نیوزکے پروگرام مقابل میں رؤف کلاسرا نے عمران خان کی توجہ اس طرف دلائی تھی اور اپنی جیب سے پیسے واپس کرنے کی پیشکش بھی کی تھی۔

تفصیلات کےمطابق وزیرخزانہ  اسحاق ڈار نے جےآئی ٹی کے سامنی پیشی کے بعد عمران پر تو خوب تنقید کی ساتھ ہی انہوں نے شوکت خانم کو دیئے گئے عطیات کا بھی ذکر کیا ۔

اسحاق ڈار کی یہ بات عمران خان سمیت کسی کوبھی پسند نہیں آئی ۔پاکستان میں کم و بیش ہر شخص نے اسحاق ڈار کی اس بات پر تنقید کی تھی اسی لیے عمران خان نے نتھیا گلی میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت خانم سے کہا کہ وہ پیسے واپس کردے۔

عمران کے اعلان سے ایک روز پہلے نائنٹی ٹو نیوزکے پروگرام مقابل میں  تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے عمران خان کی توجہ اس طرف دلائی تھی۔