Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان کا اسحاق خاکوانی کو ٹیلیفون، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر تبادلہ خیال، رپورٹ مصدقہ نہیں لگ رہی: عمران خان

عمران خان کا اسحاق خاکوانی کو ٹیلیفون، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر تبادلہ خیال، رپورٹ مصدقہ نہیں لگ رہی: عمران خان
July 23, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنا مشکوک لگ رہا ہے۔ رپورٹ مصدقہ نہیں لگ رہی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے پر چترال سے پارٹی رہنما اسحاق خاکوانی کو ٹیلی فون کیا اور جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کی اطلاعات پر تبادلہ خیال کیا۔ عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کو پیش کیے گئے ثبوت اور دستاویزات پر بھی بات چیت کی۔ تحریک انصاف کے رہنما اسحاق خاکوانی کا کہنا ہے کہ رات کے اندھیرے میں رپورٹ جاری کی گئی۔ رپورٹ مصدقہ ہے یا کسی نے اس میں تبدیلی کی ابھی معلوم کرنا باقی ہے۔