Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان ڈرامے بازیاں نہ کریں ، ان پر عدم اعتماد ہوچکا ، فضل الرحمان

عمران خان ڈرامے بازیاں نہ کریں ، ان پر عدم اعتماد ہوچکا ، فضل الرحمان
March 4, 2021

اسلام آباد(92 نیوز) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان ڈرامے بازیاں نہ کریں، ان پر عدم اعتماد ہو چکا ہے ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قومی اسمبلی کے ارکان نے عمران خان کیخلاف فیصلہ سنا دیا، حکومت کا جعلی چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے ، عمران خان جعلی تھا، اب اخلاقی جواز بھی کھو بیٹھا۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ استعفے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا، پی ڈی ایم نئے انتخابات چاہتی ہے، عمران خان نے اپنا ووٹ بھی ضائع کیا، خود بھی ضائع ہوگئے۔