Friday, January 27, 2023

عمران خان چارکنال،سابق وزرائےاعظم 1100کنال کے گھر میں رہتے تھے،فیصل جاوید

عمران خان چارکنال،سابق وزرائےاعظم 1100کنال کے گھر میں رہتے تھے،فیصل جاوید
اسلام آباد( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اور سابق وزرائے اعظم کی رہائش گاہوں کا موازنہ کرتے ہوئے  پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 4 کنال کے گھر میں رہائش پذیر ہیں جبکہ سابق وزرائے اعظم 1100 کنال کے وزیراعظم ہاؤس میں رہتے رہے ، سابق حکمرانوں کے شاہانہ طرز زندگی نے پاکستان کو اس مقام پر پہنچا دیا ہے۔ تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید اور معاون خصوصی افتخار درانی کی مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم ہاؤس اور پنجاب ہاؤس کی ویڈیوز دکھائی گئیں۔ سینیٹرفیصل جاوید نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ صرف تین کمروں پر مشتمل ہے ، پہلے وزرائے اعظم 11 سو کنال کے وزیراعظم ہاؤس میں رہتے تھے ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخاردرانی کا کہناتھا کہ وزیراعظم ہاؤس کے اضافی ملازمین کو مختلف اداروں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا ،انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے لئے روٹ نہیں لگایا جاتا۔ پی ٹی آئی رہنمائوں نے کہا کہ کفایت شعاری کے حوالے سے قانون سازی بھی کی جائے گی ،  میڈیا ہماری حکومت کی غلطیوں کی نشاندہی کرے ، کوشش کریں گے کہ معلومات تک رسائی جلد سے جلد دی جائے۔