Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان پہلے سال ہی اقتصادی ترقی کے تمام مضامین میں فیل ہو گئے ، مریم اورنگزیب

عمران خان پہلے سال ہی اقتصادی ترقی کے تمام مضامین میں فیل ہو گئے ، مریم اورنگزیب
June 8, 2019
اسلام آباد( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اقتصادی سروے رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے حکومت پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ عمران خان پہلے سال ہی اقتصادی ترقی کے تمام مضامین میں فیل ہوگئے۔ مریم اورنگزیب نے لیگی دور میں 2013-14کی سروے رپورٹ بھی وزیر اعظم کو بھجوا دی اور کہاکہ اقتصادی سروے آپ کی نالائقی کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی سابق حکومت کے پہلے سال کی اقتصادی سروے رپورٹ دیکھیں، تاکہ معلوم ہو کہ حکومت کیسے کی جاتی ہے اور ترقی کیسے ہوتی ہے؟۔