Wednesday, November 30, 2022

عمران خان پھانسی پہلےاور تفتیش بعد میں کرانا چاہتے ہیں: مصدق ملک ،دانیال عزیز

عمران خان پھانسی پہلےاور تفتیش بعد میں کرانا چاہتے ہیں: مصدق ملک ،دانیال عزیز
اسلام آباد(92نیوز)مسلم لیگی رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ خریدے گئے لندن فلیٹس کی بینک گارنٹی کے ذریعے منی ٹریل کے پختہ شواہد موجود ہیں ، مصدق ملک کہتے ہیں کہ عمران خان پھانسی پہلے اور تفتیش بعد میں کرانا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک اور دانیال عزیز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا ہے کہ وزیر اعظم نے عدالت کے سامنے سر تسلیم خم کردیا عمران خان اقتدار کی ہوس میں پارلیمانی نظام کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔ دانیال عزیز نے عمران خان کو انگلی کا اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ ایمپائر کی نہیں بلکہ اصل چہرہ دکھانے والی انگلی ہے ،لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں الزام لگانے والے کو ثبوت دینا ہوتے ہیں عمران خان راہ فرار اختیار کررہے ہیں،ہم انھیں بھاگنے نہیں دیں گے۔