Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان پوچھیں یا کوئی بچہ پارٹی ہر ایک سوال کا جواب دیں گے : چودھری نثار

عمران خان پوچھیں یا کوئی بچہ پارٹی ہر ایک سوال کا جواب دیں گے : چودھری نثار
December 17, 2016

اسلام آباد(92نیوز)چودھری نثار علی خان نے اپنے سیاسی مخالفین کو بھی کرارا جواب دیا، کہتے ہیں جن کے پیٹ میں مروڑ اُٹھ رہے ہیں وہ فکر نہ کریں ہر فورم پر جواب دینے کے لئے تیار ہیں ، عمران خان پوچھیں یا کوئی بچہ پارٹی ہر ایک سوال کا جواب دیں گے وزارت کو نہیں عزت کو اہمیت دیتے ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان پر سیاسی مخالفین نے خوب دل کی بھڑاس نکالی تو وہ بھی میدان میں آ گئے  اور ہر ایک کو کرارا جواب  دیا۔

چودھری نثار نے  نیشنل ایکشن پلان  پر عمراں خان  اور بچہ پارٹی کو بھی مخاطب کیا ، اُنہوں نے کہا کوئی فکر مند نہ ہو سپریم کورٹ میں ریکارڈ پیش کریں گے ۔ چودھری نثار نے پاناما لیکس کے حوالے سے بھی بلاول بھٹو زرداری کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ایان علی کے معاملے میں سیاسی گٹھ جوڑ کے بارے میں بھی بتا دیا ۔  چودھری  نثار ڈاکٹر عاصم کو بھی نہ بھولے اور خوب وضاحت دی ۔ وزیرداخلہ نے  سانحہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا  اور کہا کہ وزیراعظم کو استعفی دینے کی پیش کش کی تھی جو اُنہوں نے مسترد کر دی۔