Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان پر سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا الزام،کے پی حکومت نے ریکارڈ جمع کرادیا

عمران خان پر سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا الزام،کے پی حکومت نے ریکارڈ جمع کرادیا
March 8, 2018

پشاور ( 92 نیو ز) خیبرپختونخوا حکومت نے عمران خان سے متعلق سرکاری ہیلی کاپٹرکےاستعمال کاریکارڈنیب کوفراہم کردیا ، ہیلی کاپٹرزکےاستعمال کاریکارڈ 2008 سے نیب کوفراہم کیا گیا، عمران خان کےسرکاری ہیلی کاپٹراستعمال کرنےپر انکوائری کی منظوری دی گئی تھی ۔

خیبرپختونخوا کے محکمہ ایڈمنسٹریشن نے 2008 سے  سرکاری ہیلی کاپٹرز کے استعمال کا ریکارڈ نیب کو فراہم کر دیا ،   ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے مقاصد سمیت ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے قوائد و ضوابط کا ریکارڈ بھی نیب کو فراہم کیا گیا۔

خیبر پختونخوا کی انتظامیہ نے ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے معاہدے کی تفصیلات بھی احتساب بیورو کو فراہم کیں ، چیئرمین نیب نے عمران خان کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا نوٹس لیا تھا۔

 گزشتہ ہفتے چیئرمین پی ٹی آئی کے سرکاری ہیلی کاپٹراستعمال کرنے پر حکام کےخلاف انکوائری کی منظوری بھی دی گئی تھی ۔