Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان پرویز مشرف کی دبئی اڑان سے لاعلم نکلے، میاں صاحب سے اب پوچھوں گا: عمران خان

عمران خان پرویز مشرف کی دبئی اڑان سے لاعلم نکلے، میاں صاحب سے اب پوچھوں گا: عمران خان
March 18, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) عمران خان پرویز مشرف کی دبئی اڑان سے لاعلم نکلے۔ حیرت کے انداز میں صحافیوں سے مشرف کے الوداع ہونے کا استفسار کیا اور پھر بولے کہ آرٹیکل 6 کا شور مچانے والے میاں صاحب سے اب پوچھوں گا۔ سابق صدر پرویز مشرف کی روانگی کے حوالے سے بھی پی ٹی آئی چئیرمین کا ردعمل کمال کا تھا۔ حیرت اور لاعلمی کے ساتھ خان صاحب کا مزاج شاعرانہ بھی دکھائی دیا۔ پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہماچل پردیش کے بیان کے بعد میچ کلکتہ منتقل کرنا درست فیصلہ تھا۔ عمران خان نے کہا کہ شیخ رشید نے ہمارے ساتھ بھارت جانا تھا لیکن جلدی چلے گئے تاہم طاہرالقادری کی بھارت موجودگی کا کوئی علم نہیں، ان سے بھارت میں خفیہ ملاقات کی کوئی وجہ نہیں کیوں کہ ایسی کون سی بات ہے جو یہاں نہ کی جا سکتی ہو؟؟ عمران خان نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے رہنمائی مانگی تھی اس لیے بھارت جا رہا ہوں۔