Thursday, December 8, 2022

عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے نہ بنیں : مریم اورنگزیب

عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے نہ بنیں : مریم اورنگزیب
اسلام آباد(92نیوز)وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ عمران خان مدد کرنے کے بجائے  روڑے اٹکا رہے ہیں وہ پاکستان کے بال ٹھاکرے نہ بنیں جبکہ مشاہد اللہ خان نے  عمران خان  کی سوچ کو بزدلانہ قرار دیا۔ تفصیلات کےمطابق پی ایس ایل  کا فائنل لاہور میں کرانے پر  کپتان نے مخالفت کی  تو  ان کے سیاسی مخالفین  بھی کہاں  چپ  رہنے والے تھے۔مریم اورنگزیب نے  پنجاب حکومت کے فیصلے کو دلیرانہ کہتے ہوئے ساتھ میں عمران خان کو مشورہ دیا کہ انتہا پسند بننے کے  بجائے وہ  اپنا  بیان  واپس لیں ۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فائنل اگر  لاہور میں  نہیں ہوتا تو کیاخان صاحب گارنٹی دیں گے کہ پھر  کوئی  دہشت  گردی نہیں ہو گی۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء مشاہد اللہ خان نے پی ٹی آئی  کے سربراہ کی سوچ کو  بزدلانہ  قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خوف سے جینا نہیں چھوڑا جاسکتا، جو افراد نہیں چاہتے کہ پاکستان میں کرکٹ ہو، کیا ہم انہیں کامیاب ہونے دیں ؟؟