Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان پارلیمنٹ کو جوابدہ‘ وزیراعظم بھی جواب دیں: شاہ محمود قریشی

عمران خان پارلیمنٹ کو جوابدہ‘ وزیراعظم بھی جواب دیں: شاہ محمود قریشی
May 16, 2016
اسلام آباد (92نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم آج قومی اسمبلی میں مہذبانہ طریقے سے کارروائی کرانا چاہتے ہیں اور خواہشمند ہیں کہ وزیراعظم ہمارے سات سوالات کا جواب دیں۔ وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عمران خان بھی پارلیمنٹ کے سامنے جواب دہ ہیں۔ اگر کمیشن بنا تو عمران خان ان کے سامنے بھی صفائی پیش کریں گے۔ کمیشن ایک شخصیت کے لئے نہیں ہو گا۔ کمیشن ایک ضرورت ہے باقی چار سو لوگ بھی تو کمیشن کے سامنے جواب دہ ہوں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا سپیکر ایاز صادق کے ساتھ اپوزیشن کی ایک نشست ہوئی تھی۔ سپیکر ریفری کے طور پر کردار ادا کریں گے لیکن صورتحال حکومت کے رویے کی وجہ سے تبدیل ہو سکتی ہے۔ آج کا اجلاس بہت اہم ہے‘ پورے پاکستان کی نظریں پارلیمنٹ پر ہیں۔ انہوں نے کہا انٹرنیشنل کانفرنس میں جان کیری نے بھی دہشت گردی اور کرپشن کو ایک ترازو سے تول دیا۔ پاکستان کو دہشت گردی اور کرپشن دونوں کا سامنا ہے۔ ہم نے تو پہلے بھی کہا تھا کہ قانون سازی درکار ہو گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔